Python Programming Language

Python کیا ہے؟

Python Language/Coding بہت سے مقاصد کیلیے استعمال ہوتی ہے۔ 
یہ ایک ڈائنامک اور ہائی لیول کوڈنگ ہے مگر اس کو لکھنا اور سمجھنا نہایت آسان ہے۔                          اس میں Object Oriented Programming کے ذریعے سے ایپلی کیشنز کو تیار کیا جا سکتا ہے -  
یہ بہت سادہ اور سیکھنے میں نہایت آسان لیکن ہائی لیول کا Data Structure بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے   اور یہی اس کی خوبی ہے جس سے یہ Apps بنانے والوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                      
 Python صرف ویب پروگرامنگ کے لئے ہی نہیں استعمال ہوتی بلکہ یہ Web, Enterprise, 3D CAD وغیرہ کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے' اسی لئے اسے Multi Purpose Language کہا جاتا ہے۔
ہمیں Python میں" ڈیٹا  ٹائپ"  کو الگ سے ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ڈائنامکلی ٹائپ ہوتے ہیں ہم لکھ سکتے ہیں a = 10 ایک Integer variable کے لئے Integer value۔
 Python' پروگرامنگ یا پروگرام میں کسی مسئلے کو حل کرنےکے عمل کو نہایت آسان بناتا ہے کیونکہ اس میں ترتیب و تالیف کا کوئی مرحلہ نہیں ہے اورکوڈنگ ٹیسٹ کرنے کا عمل نہایت تیز ہوتا ہے  ۔

Python 2 vs Python 3

بہت سی پروگرامنگ لینگوئجز میں جب بھی نیا ورژن متعارف کرایا جاتا ہے تو وہ پرانے ورژن کی خصوصیات اور اس کی کوڈنگ کو سپورٹ کرتا ہے؛ اسی لئے پہلے سے کوڈ کیے گئے پروگرامز کو نئے ورژن پر شفٹ کرنا آسان ہوتا ہے۔ مگر Python کے کیس میں' Python2 اور Python3 ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔نیچے دی گئی فہرست میں Python2 اور Python3 کا فرق ظاہر ہورہا ہے:

Python2 میں "print" کو سٹیٹمنٹ کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے کسی پروگرام میں کچھ لکھنے کے لئے جبکہ دوسری طرف Python3 میں "print" کو فنکشن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کسی پروگرام میں کچھ لکھنے کے لیے۔

Python2 میں "()raw_input" فنکشن کسی پروگرام میں userکی input لینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس ان پٹ کی ڈیٹا ٹائپ "string" ہوتی ہے۔اس ان پٹ کو "string" سے "integer" میں تبدیل کرنے کے لئے ہمیں  "()int" فنکشن کا استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ Python3 میں user سے ان پٹ لینے کیلئے "()input" فنکشن استعمال کیا جاتا ہے جو کہ خودبخود ڈیٹا ٹائپ کو پہچان لیتا ہے۔ 

Python 2 میں، implicit سٹرنگ کی قسم ASCII ہے، جبکہPython 3 میں، implicit سٹرنگ کی قسم Unicode ہے۔

Python 3 میں Python 2 کا  "()xrange" فنکشن نہیں ہے۔"()range" فنکشن "()xrange" کا متبادل ہے۔"()xrange" فنکشن نمبر کی ترتیب پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ "()range" فنکشن objects کی ترتیب حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Python3 میں Exception ہینڈلنگ میں ایک چھوٹی سی تبدیلی کی گئی ہے ۔اس کے لئے ایک کی ورڈ "as" استعمال کیا جاتا ہے جس کو مزید Exception Handling کے سیکشن میں پڑھیں گے۔

JAVA vs PYTHON

دوسری پروگرامنگ لینگوئجز  کے برعکس' Python چند لائنوں میں کوڈ کو execute کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہم نے JAVA میں   "Hello World"  کو پرنٹ کرانا ہے تو اس کے لئے تین لائنیں لکھنی پڑیں گی:

JAVA Program

public class HelloWorld {  

 public static void main(String[] args){  

// Prints "Hello, World" to the terminal window.  

  System.out.println("Hello World");  

 }  

 }  


Python Program

print("Hello World")

دونوں پروگرام ایک جیسا رزلٹ ہی پرنٹ کریں گے مگر Python میں نہ کرلی بریسز {} اور نہ ہی سیمی کولن ; کا استعمال ہوا۔
Python Basic Syntax
Python میں کرلی بریسز {} یا سیمی کولن ; کا استعمال نہیں ہوتا۔ اس کا Syntax بالکل انگلش لینگوئج جیسا ہی ہے۔ لیکن Python میں حاشیے   (Indents)کا استعمال کرتے ہوئے کوڈز کے بلاک بنائے جاتے ہیں۔ ہر نئی لائن پرکوڈ لکھنے سے پہلے دی گئی وائٹ سپیسز حاشیہ  (Indent)  ہوتی ہیں ۔

Python History

Python کو 1991 میں Guido Van Rossum نے نیدرلینڈ کے ایک انسٹیٹیوٹ Centrum Wiskunde & Informatica میں ایجاد کیا۔ Python Programming Language کا آئیڈیا  ABC Programming Language سے لیا گیا ہے یا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ABC Programming Language کی جگہ Python نے لے لی ہے۔
ایک پروگرامنگ لینگوئج کا نام Python ہی کیوں رکھا گیا؟ تو اس کا جواب ہے کہ اس لینگوئج کو ایجاد کرنے والے سائنسدان Guido Van Rossum اس وقت کے ایک مشہور مزاحیہ پروگرام "Monty Python's Flying Circus" کے بہت بڑے مداح تھے۔ پس انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی نئی ایجاد کردہ پروگرامنگ لینگوئج کا نام Python رکھا جائے۔
Python کی پوری دنیا میں ایک بہت وسیع کمیونٹی موجود ہے اور Python نے اپنا ورژن بہت مختصر دورانیے میں متعارف کروایا۔

?Why Learn Python

Python بہت سے زبردست فیچرز پروگرامرز کو فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچرز Python کو مقبول اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی لینگوئج بناتے ہیں۔ چند ضروری فیچرز کی لسٹ نیچے ذیل میں دی گئی ہے:
Easy to use and learn o
Expressive Language o
Interpreted Language o
Object-Oriented Language o
Open Source Language o
Extensible o
Learn Standard Library o
GUI Programming Support o
Integrated o
Embeddable o
Dynamic Memory Allocation o
Wide Range of Libraries and Framework o

Python کا استعمال کہاں ہوتا ہے؟

Python بہت سی ٹیکنیکل فیلڈز میں استعمال ہوتا ہے۔ جیسا کہ
Data Science
Date Mining
Desktop Applications
Console-based Applications
Mobile Applications
Software Development
Artificial Intelligence
Web Applications
Enterprise Applications
3D CAD Applications
Machine Learning
Computer Vision or Image Processing Applications.
Speech Recognitions




Comments